اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس(ر)وجیہہ الدین کی سیاسی جماعت عام لوگ اتحادرجسٹریشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے منسوخی کاحکم نامہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے پارٹی رکنیت منسوخی کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھاہے، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے جسٹس(ر)وجیہہ الدین کی سیاسی جماعت عام لوگ اتحادرجسٹریشن کیس کی سماعت کی،
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ یہ عام لوگ ہیں کون؟وکیل نے کہا کہ یہ جسٹس(ر)وجیہہ الدین کی سیاسی پارٹی ہے،انٹراپارٹی الیکشن کی تفصیلات نہ دینے پررکنیت منسوخ ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کے لوگ کہاں ہیں؟،عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کی عدم موجودگی پراظہاربرہمی کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کل سے بیٹھاکریں،عدالت نے الیکشن کمیشن سے منسوخی کاحکم نامہ طلب کرلیا۔