جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پنجاب پر کتنا قرض ہے؟شہباز شریف عالمی اداروںسے کس شعبے میں سب سے زیادہ قرضہ لیتے رہے؟اس شعبے کی آج کیا حالت ہے؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب پر ایک سال کے عرصہ میں قرضوں کے بوجھ میں ایک کھرب 34کروڑ60لاکھ روپے کااضافہ ہو گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پر قرضوں کا بوجھ 81فیصد امریکی ڈالروں میں ہے۔قرضوں کاحجم جون 2017ء میں پانچ کھرب 58کروڑ 70لاکھ 80ہزار روپے تھا جو جون 2018ء میں بڑھ 6کھرب 92ارب 75لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے ۔

ایک سال کے عرصہ میں قرضوں کے بوجھ میں مجموعی طورپر 22.5فیصد اضافہ ہوا ۔رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کیوجہ سے 15.8فیصد اضافہ ہوا ۔جون 2017ء سے جون 2018ء تک قرضوں پر سود اور اصل رقم کی مد میں 43ارب 46کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔جنوری 2018ء سے دسمبر2018ء تک مجموعی طورپر رواں سال 47ارب 28کروڑ 40لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہے ،پنجاب میں ماضی کی حکومتوں نے سب سے زیادہ قرضہ آبپاشی ،گورنس ،ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبہ میں حاصل کئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب نے زراعت اورلائیوسٹاک کے شعبہ میں 55 ارب 33کروڑ 90لاکھ روپے کے قرضے واپس ادا کرناہیں ۔آبپاشی کے شعبہ میں ایک کھرب 49کروڑ 5لاکھ ،انرجی کے شعبہ میں 8ارب 87کروڑ جبکہ اربن اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی مد میں 67ارب 38کروڑ 60لاکھ روپے کے قرضے ادا کرنا ہیں ۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صحت کیشعبہ میں 9ارب 9کروڑ 10لاکھ روپے کے قرضے واپس ادا کرنا ہیں ،ٹرانسپورٹ اور کمیونیکشن کے شعبہ میں 1کھرب 29ارب 78کروڑ 10لاکھ روپے کے قرضے ادا کرنا ہیں ۔انڈسٹری کے شعبہ میں 5ارب 86کروڑ 50لاکھ ،گورنس کی مد میں 44ارب 42کروڑ 20لاکھ روپے اورکیش ڈویلمپنٹ لونز کی مد میں 64ارب 69کروڑ 90لاکھ روپے کے قرضے واپس ادا کرنا ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…