اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب کو انصاف مل گیا، بجلی کے بھاری بھرکم بل کی وجہ میٹر کی خرابی نکلی، ایکسئین ، ایس ڈی او، میٹر ریڈر اور میٹر انسپکٹر معطل، طاہرہ حبیب جالب کے گھر کا میٹر تبدیل کرتے ہوئے مزید ڈھائی ہزار کا بل بھی تھما دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف انقلابی شائع حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب کو انصاف مل گیا
اور ان کے ڈھائی مرلے کے گھر کے بھاری بھرکم بل کی وجہ تحقیقات کے بعد میٹر کی خرابی نکلی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طاہرہ حبیب جالب کے گھر کا میٹر تیز چل رہا تھا جس کی وجہ سے انہیں 75ہزار روپے کا بل بھیجا گیاتھا جسے اب تبدیل کر دیا گیا۔ تاہم دوسری جانب لیسکو حکام نے میٹر کی خرابی سامنے آنے پر ایکسئین ، ایس ڈی او، میٹر ریڈر اور میٹر انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے۔ معاملے پر طاہرہ حبیب جالب کا کہنا تھا کہ میٹر تو تبدیل کر دیا گیا تاہم مزید ڈھائی ہزار روپے کا بل بھی بھیج دیا گیا جبکہ سابقہ بل کی مد میں وہ 20ہزار 500روپے کی ادائیگی کر چکی ہیں جو کہ لیسکو کے ذمہ واجب الادا ہیں۔ طاہرہ حبیب جالب کا کہنا تھا کہ انہیں حبیب جالب کی صاحبزادی ہونے کی وجہ سے انصاف ملا تاہم آج بھی غریب عوام لیسکو افسران کے ہاتھوں ذلیل ہو رہی ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ طاہر حبیب جالب نے بتایا کہ معطل ہونیوالے اہلکار ان پر بحالی کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں۔ طاہرہ حبیب جالب کا کہنا تھا کہ میٹر تو تبدیل کر دیا گیا تاہم مزید ڈھائی ہزار روپے کا بل بھی بھیج دیا گیا جبکہ سابقہ بل کی مد میں وہ 20ہزار 500روپے کی ادائیگی کر چکی ہیں جو کہ لیسکو کے ذمہ واجب الادا ہیں۔ طاہرہ حبیب جالب کا کہنا تھا کہ انہیں حبیب جالب کی صاحبزادی ہونے کی وجہ سے انصاف ملا تاہم آج بھی غریب عوام لیسکو افسران کے ہاتھوں ذلیل ہو رہی ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ طاہر حبیب جالب نے بتایا کہ معطل ہونیوالے اہلکار ان پر بحالی کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں۔