کراچی(سی پی پی )سندھ بھر میں 24 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے عرس کے پیش نظر سندھ بھر میں 24 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔سندھ بھر میں 24 اکتوبر کو تعلیمی ادارے، کارپوریشنز اور بلدیاتی اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔ چیف سیکرٹری سندھ نے 24 اکتوبر کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔