اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سی پیک میں خواتین کے کردار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژائو نے کہا کہ چین میں 72 فیصد خواتین کے پاس روزگار ہے ،چین میں گزشتہ پچاس سال میں خواتین کے کردار کے حوالے سے بہت تبدیلی رونما ہوئی ہے ،چین میں خواتین مئیر اور گورنر ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی خواتین کی معیشت میں کردار کے حوالے سے تبدیلی
رونما ہو رہی ہے ،تھر کول پراجیکٹ میں خواتین ٹرک چلا رہی ہیں ،پاکستانی خواتین بھی سی پیک میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ،صنعتی زونز میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین کو بھی اہم کردار ملے گا ،سی پیک کے تحت سوشل شعبے کے منصوبوں میں خواتین کا اہم کردار ہو گا ، سی پیک کے اگلے فیز میں انڈسٹریل پارکس پر فوکس کیا جائے گا ، جبکہ سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پر بھی فوکس کیا جائے گا، سی پیک گیم چینجر ہے ۔