اسلام آباد( آن لائن )سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جو ملک کو معاشی سطح پر مستحکم اور ملک کو خوشحالی وترقی کی راہوں پر گامزن کرے گا، سی پیک منصوبہ سے ملک میں سرمایہ کاری 100 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام اور صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، مقامی صنعت کے تحفظ کے لئے سی پیک کے تحت کی جانے والی سرمایہ کاری کے تحت لگنے والی صنعتوں میں
مقامی کمپنیوں اور اداروں کی شرکت کو ضروری قرار دیا جائے جس سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔سی پیک سیکرٹریٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں سی پیک کے تحت قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے لئے خصوصی پیکیج کے تحت ڈیوٹی و ٹیکسوں میں خصوصی رعایت سمیت دیگر مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سی پیک اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی پیکیج سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔