’’یونہی تو نہیں پاک فوج کے ڈنکے پوری دنیا میں بجتے‘‘ پاک فوج نے وہ کام کر دکھایا جو سپرپاور امریکہ اور 46اتحادی ممالک کی فوج نہ کر سکی، جان کر آپ بھی فخر محسوس کریں گے

22  اکتوبر‬‮  2018

سوات(نیوز ڈیسک)پاک فوج نے سوات میں 12 سال بعد اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کردیے، وزیراعلی کے پی محمود خان نے کہاہے کہ عوام کے چہروں پر مسکراہٹ لانے پر پاک فوج کے مشکور ہیں، امن کی بحالی کے بعد پاک فوج نے ترقیاتی کام شروع کیے، پاک فوج نے سوات کے عوام کے دل جیت لیے ہیں،تفصیلات کے مطابق سوات میں کانجو ایئرپورٹ پر پیر کو پاک فوج کی

جانب سے اختیارات حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیراعلی کے پی محمود خان کے سا تھ کور کمانڈرپشاور نز یر بٹ ،کمشنر مالاکنڈ اور ڈی آئی جی سعید خان وزیر بھی شریک ہوئے۔تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے جنرل آپریشنل کمانڈر میجرجنرل خالد سعید کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور پاک فوج نے 12 سال بعد اختیارات باضابطہ سول انتظامیہ کے حوالے کردیے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈرپشاورنذیربٹ نے کہا پاک فوج نے دہشت گردوں کا صفایا کیا، امن عوام اور فورسزکی قربانیوں کا نتیجہ ہے، عوام نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا،کور کمانڈرپشاور کا کہنا تھا کہ آج کا سوات ایک مختلف سوات ہے، امن لوٹ چکا ہے ،تجارت اور ترقی کا آغاز ہوچکا ہے ، آج سوات کی بنیادی ذمے داری انتظامیہ کے حوالے کردی، 80 فیصد چیک پوسٹوں کو ختم کردیا،انھوں نے مزید کہا تمام سیکیورٹی ذمے داریاں بھی انتظامیہ کے حوالے کریں گے، سوات میں حقیقی معنوں میں ایک کامیاب آپریشن کیا، یقین دلاتاہوں سوات سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا،نذیر بٹ کا کہنا تھا کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے، افغان سرحد پر 415 کلو میٹرکی فینسنگ مکمل ہوچکی ہے،وزیراعلی کے پی محمودخان نے سوات میں خطاب کرتے ہوئے کہا جنت نظیروادی پرقبضہ کیاگیاتھا، دہشت گردی عروج پرتھی لیکن عوام نیبہادری کامظاہرہ کیا ، پاک فوج اورعوام نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…