جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تبدیلی کی جانب اہم قدم!100 دن کی مدت ختم ہونے سے پہلے پی ٹی آئی حکومت نے ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) حکومت پنجاب آئندہ 20 دنوں میں بنیادی شعبوں مثلاً صحت، تعلیم ، لیبر اور پانی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اصلاحات نافذ کرنے کے لیے نئے قوانین متعارف کروانے اور موجودہ قانون اور طریقہ کار میں میں ترامیم کرنے والی ہے۔ 14 محکموں میں اصلاحات کی جائیں گی ان میں سیاحت، لیبر، زراعت اور مقامی حکومتیں بھی شامل ہیں۔

ان محکموں میں درستی اقدامات کیے جائیں گے تا کہ وہ بہتر طور پر عوام کی خدمت کرسکیں۔اس حوالے سے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی 100 دن کی مدت 28 نومبر کو اختتام پذیر ہورہی ہے لیکن ہم اس سے قبل ہی اصلاحات نافذ کرنا چاہتے ہیں۔عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پانی کے استعمال کے لیے نیا آبی نظام متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے تحت آب پاشی، جنگلات اور مقامی حکومتوں کے لیے نئے قوانین لائے جائیں جن کے تحت پانی کے استعمال کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام والدین اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ حکومت اساتذہ کیلئے لائسنس کا اجرا کرنا چاہتی ہے جس کے تحت ان کی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا تعین کیا جائے کہ کون سا استاد کس جماعت کو تعلیم دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔اسی طرح حکومت نجی اسکولوں کے لیے اتھارٹی قائم کرنے والی ہے جس میں والدین بھی شامل ہوں گے، یہ اتھارٹی اسکولوں کی درجہ بندی کرے گی تا کہ یہ دیکھا جائے کہ بھاری فیسیں لینے والے اسکولوں کا تعلیمی معیار کس نوعیت کا ہے۔حکومت پنجاب، حکومت سندھ کی طرز پر ورکرز ویلفیئر بورڈ بنائے گی جس کے تحت صنعتوں سے پیسے وصول کر کے مزدوروں کی بہبود پر خرچ کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ تاریخ میں پہلی مرتبہ گھریلو ملازمین کے حوالے سے سخت قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں خاص طور پر گھروں میں بچوں کو ملازم رکھنے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…