لاہور (آن لائن) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے حکومت وقت کو تجویز دی ہے کہ عوام الناس بنکوں میں اپنی جمع شدہ قوم پر جو منافع حاصل کرتے ہیں وہ منافع خود لینے کی بجائے ملکی خزانے میں جمع کیاجائے اور اس منافع کی رقم کو ملکی قرضہ اتارنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہمیں وطن عزیز پر چڑھنے والے قرض کو اتارنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بنکوں میں جمع شدہ رقوم پر حاصل کی جانے والی رقوم ’’سود‘‘کے زمر ے میں آتی ہے، لہذا عوام الناس موجودہ ملکی صورتحال میں وطن عزیز پاکستان کو بیرون قرضوں سے نجات دلانے کیلئے حکومت وقت سے عملی تعاون کرتے ہوئے بنکوں میں جمع شدہ رقوم پر منافع کی رقم کو ملکی خزانے میں جمع کروا کے اس رقم کو ملکی قرض اتارنے میں استعمال کیا جاسکتان ہے کیونکہ آئی ایم ایف اور دیگر ملکوں سے لئے گئے قرض پر کڑی شرائط پر سود کے ساتھ واپسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک پر قرض کی شرح بڑھتی جارہی ہے ، جس سے ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں کو نجات دلانا ہوگی ۔تربیتی نشست کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے حکومت وقت کو تجویز دی ہے کہ عوام الناس بنکوں میں اپنی جمع شدہ قوم پر جو منافع حاصل کرتے ہیں وہ منافع خود لینے کی بجائے ملکی خزانے میں جمع کیاجائے اور اس منافع کی رقم کو ملکی قرضہ اتارنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔