منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈالر کی اونچی اڑان کے اثرات ،یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر کتنا بڑا اضافہ کیاجائے گا؟انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان سے مہنگائی کے طوفان نے گھنٹی بجا دی ، ایک رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اٖضافے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر تک اٖضافہ متوقع ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 6روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ گھی اور کھانے پکانے کا تیل سمیت چائے کی پتی 15سے 25روپے فی کلو تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق چھوٹے بچوں کیلئے دودھ کے ڈبے کھانے پینے کی اشیاء اور ڈائپرزکی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی ۔ درآم د شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں پچاس ہزار روپے سے پانچ لاکھ اور موٹر سائیکل کی قیمت میں تین ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ موبائل فنز کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تین ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پانچ ارب 41کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 4ارب 74کروڑ ڈالر بھیجے تھے جبکہ دوسری جانب پاکستان کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کی وجہ سے درآمد ات میں کمی ہوئی ہے لیکن ماہر معاشیات کے مطابق درآمدات میں کمی سے بھی ملکی مسائل بڑھ جائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق اگر ڈالر کی قیمتوں مین اضافہ بڑھتا گیا تو مہنگائی کی شرح 6.5فیصد سے بڑھ کر 9فیصد تک پہنچ سکتی ہے جس سے ایک عام بندے کی زندگی پر انتہائی برے اثرات مرتب ہونگے ۔ ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان سے مہنگائی کے طوفان نے گھنٹی بجادی ، ایک رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اٖضافے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر تک اٖضافہ متوقع ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 6روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ گھی اور کھانے پکانے کا تیل سمیت چائے کی پتی 15سے 25روپے فی کلو تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق چھوٹے بچوں کیلئے دودھ کے ڈبے کھانے پینے کی اشیاء اور ڈائپرزکی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…