جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

یورپی یونین کے وفد کی جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظر ثانی کیلئے آمد،ایف اے ٹی ایف کے بعد حکومت کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) یورپی یونین کا وفد، جنرلاز سسٹم آف پریفرنس ( جی ایس پی پلس اسٹیٹس ) پر نظر ثانی کیلئے رواں ہفتے اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ یورپی یونین کا وفد ملک میں بنیادی انسانی حقوق، خواتین اور بچوں کے حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے کیے جانے والے اقداما ت کا جائزہ لے گا ۔

اہم سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظر ثانی کیلئے یورپی یونین کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ رہا ہے ۔ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان سمیت 10 ترقی پذیر ممالک کو سال 2014ء سے جی ایس پی اسٹیٹس دیا گیا جس کا مقصد پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس لاگو کیے بغیر یورپی منڈی تک رسائی دینا تھا۔ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی سہولت دینے کے ساتھ یورپی یونین نے پاکستان میں خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق اور بچوں کی جبری مشقت اور دیگر شرائط کے ساتھ مشروط کردیا تھا۔ پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانسسکو کوٹین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کی سہولت ملنے کے بعد سے پاکستان نے یورپی ممالک میں 3.4ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کی ہیں۔ جن میں سے ٹیکسٹائل ، لیدر ، طبی آلات، کیمیکلز، دواسازی کی مصنوعات ، مکینکل شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کا وفد پاکستان میں اپنے قیام کے دوران وزارت انسانی حقوق، کامرس اور وزارت خارجہ کے اہم افسران سمیت اعلی سطح پر ملاقات کرے گا۔جس کے بعد سالانہ منظوری کیلئے اپنی سفارشات پیش کرے گا۔  یورپی یونین کا وفد، جنرلاز سسٹم آف پریفرنس ( جی ایس پی پلس اسٹیٹس ) پر نظر ثانی کیلئے رواں ہفتے اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ یورپی یونین کا وفد ملک میں بنیادی انسانی حقوق، خواتین اور بچوں کے حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے کیے جانے والے اقداما ت کا جائزہ لے گا ۔ اہم سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظر ثانی کیلئے یورپی یونین کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…