لاہور(آئی این پی)پنجاب میں (ن) لیگ کے احتجاج کے معاملے پر تحر یک انصاف دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ‘علیم خان کی اپوزیشن کو احتجاج کیلئے کنٹینر کی پیشکش جبکہ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے (ن) لیگ کو پنجاب اسمبلی کا بائیکاٹ اور ایوان کے باہر احتجاج ختم کر کے سپیکر سے مذاکرات کر نے اور ایوان میں آکر بیٹھنے کا مشورہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر علیم خان نے اپوزیشن کو احتجاج جاری رکھنے اور کنٹینرفراہم کر نے کی پیشکش کر رکھی مگر اب
صوبائی وزیر اطلاعات نے اس کے بر عکس کہا ہے کہ جمہوری روایات کو سامنے رکھتے ہوئے (ن) لیگ سپیکر پنجا ب اسمبلی سے مذاکرات کریں اور اسمبلی میں آکربیٹھیں اسمبلی کی کارروائی کو پرامن طریقے سے چلانا حکومت کاہی نہیں اپوزیشن کا بھی کام ہوتا ہے‘عوام اور جمہوری حلقے اسمبلی کی پرامن کارروائی کے راستے میں ہرقسم کی دخل اندازی کو اچھا نہیں سمجھتے ‘حمزہ شہبازکی قیادت میں اپوزیشن اپنے ان رویوں کی وجہ سے آمروں کے ساتھ اپنا تعلق اوررشتہ ثابت کررہے ہیں۔