چارسدہ (آئی این پی) سربراہ جمعیت علما ئے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک اتنا دیوالیہ ہو چکا ہے کہ شاید آئی ایم ایف قرضہ نہ دے، حکومت کے پاس ٹیم ہے نہ ہی کوئی وژن ، عوام کو دکھائے گئے سبز باغ دھرے کے دھرے رہ گئے، ملک میں تاریخ کا بدترین معاشی بحران ہے۔ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر اسے نااہلوں کو دے دیا گیا ہے۔ملک میں حکومت نام کی
کوئی چیز نہیں ہے۔ ملک اتنا دیوالیہ ہے کہ شاید آئی ایم ایف قرضہ نہ دے۔ ملک میں تاریخ کا بدترین معاشی بحران ہے۔ دوست ممالک کی خیرات سے ملک نہیں چلایا جاسکتا۔بین الاقوامی ادارے ہمارے ملک پر اثر انداز ہورہی ہیں۔ موجودہ حکومت کے پاس نہ تو کوئی ٹیم ہے اور نہ ہی انکا کوئی وژن ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کو دکھائے گئے سبز باغ دھرے کے دھرے رہ گئے۔ عوام کی تمام امیدیں مایوسی میں تبدیل ہوئیں۔