کراچی(آئی این پی) سکھن پولیس نے صائمہ کے قتل میں ملوث اس کے شوہر اور دیوار کو گرفتار کرلیا، ملزم شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر دو دن قبل بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔سکھن تھانے کی حدود روڈ نمبر9 کے قریب رہائش پذیر عاشق علی نے اپنے حقیقی بھائی شوکت کی مدد سے بیوی صائمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا
پولیس واقعے کے مقدمہ درج کرنے سے گریز کر رہی تھی اہلخانہ نے جمعے کو لاش پریس کلب کے باہر رکھ کر احتجاج کیا پولیس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے تھے۔ سکھن پولیس نے مقتولہ کے بھائی ساجد علی مدعیت میں قتل اور تشدد کا مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر عاشق علی اور اس کے بھائی شوکت کو گرفتار کرلیا، مقتولہ کے گھروالوں کو کہنا ہے صائمہ کی 4سال قبل رشتے دار عاشق علی سے شادی ہوئی تھی جس سے 3 بچے ہیں ان میں 2بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ملزم اپنا نومولود بچہ رشتے دار کو دینا چاہتا تھا جس پر بچے کی ماں کا اس سے جھگڑا ہوگیا ،ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر صائمہ کو قتل کردیا۔جناح اسپتال کی لیڈی ایم ایل او نے پوسٹ مارٹم کے بعد بتایا تھا مقتولہ کے جسم پر تشدد کا بظاہرکوئی کا نشان نہیں ہے۔ سکھن پولیس نے صائمہ کے قتل میں ملوث اس کے شوہر اور دیوار کو گرفتار کرلیا، ملزم شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر دو دن قبل بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔سکھن تھانے کی حدود روڈ نمبر9 کے قریب رہائش پذیر عاشق علی نے اپنے حقیقی بھائی شوکت کی مدد سے بیوی صائمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا پولیس واقعے کے مقدمہ درج کرنے سے گریز کر رہی تھی اہلخانہ نے جمعے کو لاش پریس کلب کے باہر رکھ کر احتجاج کیا پولیس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے تھے۔