اسلام آباد(آ ئی این پی)اربعین پر عراق جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کو ویزہ ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، عراقی سفارتخانے کو بغداد سے احکامات موصول ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق عراقی سفارتخانہ (آج) پیر سے اربعین کیلئے دوبارہ ویزے جاری کرنا شروع کرے گا،سفارتی مشن پہلے مرحلے میں زیر التوا ویزہ درخواستیں نمٹائے گا،
عراقی سفارت خانے نے باضابطہ طور پر وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا۔ذرائع نے مز ید بتا یا کہ عراقی سفارتی مشن نے فیصلے سے نجی پاکستانی سیاحتی کمپنیوں کو بھی مطلع کردیا،واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراق کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے پاکستانی زائرین کے ویزہ معاملے پر بات چیت کی۔ وزیر خارجہ نے ویزے پر مختلف رپورٹس پر تشویش سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ویزے کے مکمل طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے۔ ضروری کوائف کی تفصیلات کو ویب سائٹ پر آویزاں کیا جائے۔وزیر خارجہ نے زائرین کی واپسی کیلئے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ جبکہ دوسری طرف عراقی سفیر نے بھی وزیر خارجہ کو سفارتخانے کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی ۔ اربعین پر عراق جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کو ویزہ ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، عراقی سفارتخانے کو بغداد سے احکامات موصول ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق عراقی سفارتخانہ (آج) پیر سے اربعین کیلئے دوبارہ ویزے جاری کرنا شروع کرے گا،سفارتی مشن پہلے مرحلے میں زیر التوا ویزہ درخواستیں نمٹائے گا، عراقی سفارت خانے نے باضابطہ طور پر وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا۔