تحریک نجات۔۔حکومت کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوگئیں،آصف زرداری کے حکومت کے خاتمے کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں، بڑا اعلان کردیا

21  اکتوبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مشاہد اللہ خان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے حکومت سے نجات حاصل کرنے کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو فی الفور آگے بڑھنا چاہیے اور مضبوط اتحاد بنانا چاہیے ۔

آصف زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی بہت کم وقت میں سامنے آنے کی بات تو پاکستان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے اور آصف علی زرداری ان کی آواز بنے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت کی جانب سے انتہائی بیدردی کے ساتھ ملک کے حالات خراب کئے جارہے ہیں اور معیشت کے ساتھ بد ترین سلوک کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے تو بہت اچھے حالات میں ملک چھوڑا تھا اور اس وقت ساڑھے 18ارب ڈالر کے ذخائر موجود تھے جو آج 8ارب ڈالر رہے گئے ہیں ۔ موجودہ حکمران کب تک جھوٹ بولیں گے ۔ یہ منتخب نہیں بلکہ غیر حقیقی اور زور زبردستی لائی ہوئی حکومت ہے اس لئے ان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے اور حکومت کو خود بھی یہ معلوم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بن گئی ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور ضمنی انتخابات کے نتائج نے بھی اس پر مہر ثبت کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں کوئی پارٹی یا غیر حقیقی حکومت زیادہ اہم نہیں ۔ جہاں تک آصف زرداری کی حکومت سے نجات حاصل کرنے کی بات ہے تو یہ انتہائی خوش آئند ہے ۔ اس پر اپوزیشن کو فی الفور آگے بڑھنا چاہیے اور ایک مضبوط اتحاد بنانا چاہیے ۔ ہم نے اس کے ساتھ سسٹم کو بھی قائم رکھنا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مشاہد اللہ خان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے حکومت سے نجات حاصل کرنے کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو فی الفور آگے بڑھنا چاہیے اور مضبوط اتحاد بنانا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…