ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ ،وزارت داخلہ نے سفارشات تیار کر لیں،اب اس کا اختیار کس کے پاس ہوگا؟ حیرت انگیزانکشاف

21  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد( این این آئی)ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے حوالے سے اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے لئے وزارت داخلہ نے سفارشات تیار کر لی ہیں ،آج (پیر) کے روز منعقد ہونے والے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دینے کی سفارش کی گئی ہے، اس سے پہلے اختیار مجاز اتھارٹی کو حاصل تھا، مجاز اتھارٹی کبھی کابینہ اور عدلیہ سمجھی جاتی تھی۔

نئی سفارشات میں لفظ مجاز اتھارٹی کی جگہ سیکرٹری داخلہ لکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کسی بھی شخص کا چھان بین اور تحقیقات کی سطح پر نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکے گا۔سفارشات میں تین سال سے ای سی ایل میں شامل نام نکالنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان افراد کے نام نکالے جائیں گے جن کے حوالے سے عدالتی حکم موجود نہیں ہو گا۔ کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے سات روز قبل متعلقہ فرد کو آگاہ کرنا لازم ہو گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…