اسلام آباد (این این آئی) نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ، حکومت کا دو مزید شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ،مجموعی طورپر منصوبے میں شامل شہروں کی تعداد12ہوگئی،پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے 2 مزید شہروں ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں
پنجاب کے 10شہروں کو پہلے ہی منصوبے میں شامل کیا جاچکا ہے جبکہ فیصل آباد میں منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ پر منصوبہ بندی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیمیں جلد لاہور، قصور، سیالکوٹ جہلم ، بہاولپور، لیہ ،ملتان ،وہاڑی ،رحیم یار خان ،گوجرانوالہ میں سائٹ وزٹ کریں گی جس کے بعد ان شہروں میں عملی اقدامات کی پیش رفت کی جائیگی۔