کوہاٹ(این این آئی ) حکومت خیبر پختونخواہ نے تمام سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء اور طالبات کو ٹیسٹ کی بنیاد پر سکالرشپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس امر کا اعلان یہاں سرکاری طورپر کیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق نومبر کے آخری ہفتے میں حکومت خیبر پختونخواہ کی طرف سے سکالرشپ مشتہر کیا جائے گا
جس کے تحت چھٹی اور ساتویں کلاس کے طلباء4 و طالبات کو ایٹا ٹیسٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا اور ان کو خیبر پختونخواہ کے کسی ایک بہترین تعلیمی ادارے میں داخلہ دیا جائے گا اور بارہویں جماعت تک ان کے تمام اخراجات حکومت خیبر پختونخواہ برداشت کرے گی. اس ضمن میں سکالرشپ کے حصول کے خواہش مند طلباء4 و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایٹا سکالرشپ ٹیسٹ کیلئے چھٹی جماعت کے کورس کی تیاری ابھی سے شروع کر لیں.ایٹا سکالرشپ ٹیسٹ اگلے سال جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں منعقد ہوگا. اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عموماً اس سکالرشپ کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے قابل اور باصلاحیت بچوں کے اعلٰی تعلیم کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں لہذا حکومت کی کوشس ہے کہ تمام بچوں تک یہ پیغام بروقت مل جائے تاکہ وہ ٹیسٹ کے لئے پوری تیاری کرکے سکالر شپ کیلئے اہل ہوسکیں۔ حکومت خیبر پختونخواہ نے تمام سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء اور طالبات کو ٹیسٹ کی بنیاد پر سکالرشپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس امر کا اعلان یہاں سرکاری طورپر کیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق نومبر کے آخری ہفتے میں حکومت خیبر پختونخواہ کی طرف سے سکالرشپ مشتہر کیا جائے گا جس کے تحت چھٹی اور ساتویں کلاس کے طلباء4 و طالبات کو ایٹا ٹیسٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا