اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘ کے میگا منصوبے میں غیر ملکی بینک سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ عالمی بینک اس حوالے سے سرمایہ کاری کرے گا جس سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ملین گھروں کی تعمیر کی ضرورت ہے کیونکہ عام آدمی گھر کی تعمیر کرنا چاہتا ہے لیکن محدود وسائل ہیں اس کے لئے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔سرکاری ٹی وی سے بات چیت میں حکومت کے اکانومی اور انرجی کے ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ منصوبے سے نہ صرف عوام کو سہولت حاصل ہو گی بلکہ اس سے قومی معیشت کے مختلف شعبے بھی ترقی کریں گے۔ انہوں نے پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس اس پروگرام کے حوالے سے جامع اور ٹھوس حکمت عملی موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اس پروگرام میں حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرے گی جبکہ نجی شعبہ اور بلڈرز منصوبہ پر سرمایہ کاری کریں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 5 ملین گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے حکومت نے 40 فیصد گھر دیہی علاقوں، 40 فیصد شہری اور 20 فیصد گھر دور دراز علاقوں میں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘ کے میگا منصوبے میں غیر ملکی بینک سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ عالمی بینک اس حوالے سے سرمایہ کاری کرے گا جس سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ملین گھروں کی تعمیر کی ضرورت ہے کیونکہ عام آدمی گھر کی تعمیر کرنا چاہتا ہے لیکن محدود وسائل ہیں اس کے لئے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔