ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بیکریوں میں گندے انڈوں کے استعمال کا انکشاف: یہ انڈے کہاں سے آتے ہیں اور انہیں کون استعمال کرتا ہے؟ تشویشناک خبر نےپاکستانیوں کو الٹیاں کرنے پر مجبور کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے آج لکھوڈیر ڈمپنگ سائیٹ نزد محمود بوٹی میں پکڑے جانے والے2لاکھ 10ہزار گندے انڈوں کے تین ٹرک تلف کئے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان بھی موجودتھے۔یہ خراب انڈے مختلف بیکریوں میں استعمال ہونے تھے۔ وزیر خوراک کے مطابق یہ دھندہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری تھا۔صوبائی وزیر خوراک نے میڈیا کے

نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گندے انڈوں کے خلاف جاری مہم میں تین لاکھ سے زائد انڈے تلف کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 35دنوں کی شب و روز محنت کے بعد اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائی کی گئی ہے جس کے تحت 4افراد کو گرفتار، 10افراد کے خلاف ایف آئی آر جبکہ 3کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جس کا تمام تر سہرا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔جن کی صحت مند پنجاب کے لئے محنت ، جرات اور جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ان فوڈ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھی ہوئی ہے تاکہ پنجاب کی تمام آبادی کو متوازن غذا میسر آسکے۔ انہوں نے پولٹری کی صنعت سے وابستہ افراد کو کہا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں ورنہ صوبائی حکومت عوام کو ایسی گندگی کھلانے کی اجازت نہیں دے گی ۔ صوبائی وزیر خوراک نے فوڈ اتھارٹی کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیچری مالکان اور صنعت سے وابستہ دیگر افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے اور اس دوران کسی بھی قسم کے دباو کو خاطر میں نہ لائیں۔ صوبائی حکومت فوڈ اتھارٹی کو مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ گندے انڈوں کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر قانون کے شکنجے میں آگئے ہیں جبکہ بیکری ، ہیچری اور کولڈ سٹوریج مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ

اگر آج کے بعد وہ گندے انڈوں کے کاروبار میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گندے انڈوں کی یہ کھیپ گوجرانوالہ کے مضافاتی علاقے میں کولڈ سٹوریج میں چھپائی گئی تھی۔کیپٹن عثمان نے کہا کہ گندے انڈوں کے خلاف ہمارا ایکشن جنوبی پنجاب میں کامیابی سے جاری ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہچری مالکان کو خطوط بھی ارسال کئے ہیں کہ

ان عناصر کے حق میں کوئی سفارش اور سیاسی پشت پناہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت مند اور توانا خوراک کے لئے ایس او پیز بھی تشکیل دیئے ہیں جن پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس قبل فوڈ اتھارٹی نے چیچہ وطنی اور دیگر علاقوں میں کروڑوں روپے مالیت کے انڈے تلف کئے تھے۔ جو لاہور اور اس کے مضافات میں بیکریوں کو فروخت کئے جانے تھے۔ تاہم اتھارٹی کی بروقت کارروائی سے ایسا نہیں ہوسکا اور لاہوری ایک بڑی گندگی کھانے سے محفوظ رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…