اسلام آباد(آن لائن) پانی بحران سے متعلق سمپوزیم سے خطاب کے دوران پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے جسٹس عمر عطا بند یال ’’پاکستان باقی ہے تو ہم ہیں‘‘ کے الفاظ زبان پر آتے ہی آبدیدہ ہو گئے ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر چیف جسٹس ثاقب نثار اور دیگر ججز بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانی بحران سے متعلق سمپوزیم سے خطاب کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال آبدیدہ ہو گئے ۔اپنے پر اثر خطاب میں انہوں نے قرآنی آیات کے حوالے بھی دئیے ۔
جسٹس عمر عطا بندیال اپنے خطاب میں مادر وطن کا ذکر زبان پر آتے ہی جذبات پر قا بو نہ رکھ سکے ان کی آنکھوں میں نمی دیکھ کر چیف جسٹس ثاقب نثار اور دیگر ججز بھی آبدیدہ ہو گئے۔ اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہمیں مل جل کر پاکستان کے لئے کام کرنا ہو گا کیونکہ پاکستان باقی ہے تو ہم باقی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ درست فیصلے کرنے کی توفیق اور اچھے لوگوں کی محفل نصیب فرمائے تا کہ جب دنیا میں نہ رہوں تو لوگ اچھے الفاظ میں یاد کریں یہی ملک کے لئے ہمارا پیار ہے۔