منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری بلال اصغروڑائچ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آئی این پی) گوجرہ کے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 118سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری بلال اصغروڑائچ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کی۔ چوہدری بلال اصغروڑائچ کو صو بائی وزیر بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے‘

ملاقات کے موقع پرپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خاں اور جہانگیرترین بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر بلال اصغر وڑائچ کو صو بائی وزیر ماحولیات نامزد کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں حلقہ پی پی 118سے کامیاب ہو نے والے آزاد امیدوار چوہدری بلال اصغر وڑائچ کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نومنتخب ایم پی اے نے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیل گزشتہ رو زالیکشن کمیشن کوجمع کرا دی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے موصوف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بلال اصغر وڑائچ کو صو بائی وزیر بنانے کے اعلان پر گوجرہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور گوجرہ کے شہریوں نے بلال اصغر وڑائچ کو صو بائی وزیر بنانے کو خوش آئندقرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ بلال اصغر وڑائچ اپنی خاندانی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے گوجرہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کر دار جاری رکھیں گے۔  گوجرہ کے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 118سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری بلال اصغروڑائچ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کی۔ چوہدری بلال اصغروڑائچ کو صو بائی وزیر بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے‘ ملاقات کے موقع پرپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خاں اور جہانگیرترین بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…