پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

’’نوازشریف کااستقبال کو حج کے برابر‘‘سیشن جج لاہور نے متنازع بیان دینے پرسابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کیخلاف درخواست پر بڑا حکم جار ی کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی) سیشن کورٹ نے متنازع بیان دینے پرسابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ درخواست پر پولیس اہلکاروں سے رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے تھانہ سول لائن پولیس سے رپورٹ طلب کی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فیاض احمد بٹر نے شہری محمد ایوب کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو تھانہ سول لائن پولیس نے رپورٹ جمع نہیں کروائی جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت

5 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثناء اللہ نے نوازشریف کے استقبال کو حج کے برابر ثواب قرار دیا اور اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا ہے۔رانا ثناء اللہ کے اس بیان سے عوام الناس کے مذہبی جذبات مجروع ہوئے ہیں۔رانا ثناء اللہ کا یہ بیان تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے کے زمرے میں آتا ہے۔تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او نے رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا، درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت متنازع بیان دینے پر رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…