لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا صوبہ میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ‘پہلے مرحلے میں انڈسٹریل، کمرشل اوربڑے بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالا جائے گا ۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انرجی ،ایم ڈی پیپکو، سیکرٹری پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزاور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبہ میں وفاقی حکومت کے اشتراک سے بجلی چوری کیخلاف جلد قومی مہم شروع کی جائے گی۔بجلی چوری کیخلاف قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے صوبہ کی سطح پروزیر اعلی ٹاسک فورس جبکہ ڈویژن اور اضلاع میں کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی ،پہلے مرحلے میں انڈسٹریل، کمرشل اوربڑے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔ عوامی آگاہی کیلئے بھی مہم شروع کی جائے۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ بجلی چوری کیخلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں کا مکمل تعاون درکار ہوگا۔ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا صوبہ میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ‘پہلے مرحلے میں انڈسٹریل، کمرشل اوربڑے بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالا جائے گا ۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انرجی ،ایم ڈی پیپکو، سیکرٹری پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزاور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔