اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

آئیں ہم ملکر ڈالر کا استعمال کرنا ہی ترک کر دیتے ہیں، دوست ملک نے پاکستان کو متبادل منصوبہ پیش کر دیا، بڑی پیشکش

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ایرانی قونصل جنرل رضا نظیری نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب میں کہا کہ ہم رقم کے عوض لین کے بجائے بارٹر سسٹم کے ذریعے پاکستان سے تجارت کے خواہاں ہیں، ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایرانی قونصل جنرل رضا نظیری نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی و معاشی تعلقات چاہتا ہے

اور اس کے لیے ہم رقم کے عوض لین دین کی بجائے بارٹر سسٹم کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے کے خواہش مند ہیں اور تجارت کا یہ طریقہ دونوں ملکوں کے لیے یکساں فائدہ مند رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک ہیں جن کی ثقافت بھی ساجھی ہے۔ اپنے ہمسایہ ممالک سے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ایران ہمیشہ سے کوشش کرتا آ رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان ہماری پہلی ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ بارٹر سسٹم کے ذریعے ہم تیل، کیمیکل، گیس اور دیگر شعبوں میں باہمی تجارت کو بہت فروغ دے سکتے ہیں، پاکستان کو دودھ کی پیداوار میں نمایاں مقام حاصل ہے اور اس سلسلے میں ایران کا ڈیری سیکٹر کا تجربہ پاکستان کے لیے سود مند ہو سکتا ہے۔ ایران کے قونصل جنرل رضا نظیری نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بینکنگ چینلز کی کمی پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں مشکلات کا ایک سبب ہے، ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران نے گزشتہ سال سابق پاکستانی حکومت سے اسی حوالے سے ایک معاہدہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت سے میں رابطہ کروں گا کہ وہ سابق حکومت کے اس معاہدے پر عملدرآمد کرائے تاکہ ایران اور پاکستان کی طرفہ تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹ کا خاتمہ ہو سکے۔اس طرح ایرانی قونصل جنرل رضا نظیری نے ڈالر میں لین دین کے خاتمے کا عندیہ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…