کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بروکرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے، مزید کہا کہ 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26،27 فیصدکمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈھائی ارب ڈالرسے بڑھ کر 18ارب ڈالرہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، انہوں نے بتایا کہ حکومت کے پاس
فروری 2019 تک کی ادائیگیوں کے ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پر بہترکرنا ہے، اسٹاک ایکسچینج کے لیے بہتر اقدام کرنا ہوں گے۔ اپنے خطاب میں وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے،کیپیٹل مارکیٹ کی بہتری کیلئے بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہیے اوور ریگولیٹ نہیں۔