لاہور (ا ین این آئی) موٹرسائیکل پر پچھلا سوار بھی ہیلمٹ پہننے کا پابند ہو گا۔اس ضمن میں چیف ٹریفک آفیسر لیاقت علی ملک کی طرف سے جاری مراسلے مین ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں رہ کر سفر کریں گے، لائن اور لین کی
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رکشہ، سکول وین سمیت دیگر کمرشل گاڑیوں کو اوور لوڈنگ کی اجازت نہ دی جائے، یکم جنوری 2019ء سے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس بھی چیک کئے جائیں گے، ڈرائیونگ لائسنس کی عدم دستیابی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔