جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہراسانی کیخلاف مردوں کو بھی شکایت کا حق ہونا چاہئے محتسب انسدادہراسیت کشمالہ طارق نے کونسے اختیارات مانگ لئے؟

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی)انسداد ہراسیت محتسب کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ ہراسانی کیخلاف خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی درخواست دینے کا حق ہونا چاہیے۔محتسب کشمالہ طارق نے وزارت قانون کو تجاویز ارسال کی ہیں جن میں انسداد ہراسیت محتسب کے اختیارات اور دائرہ کار بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ کشمالہ طارق نے کہا کہ ایکٹ میں ویمن(خاتون) کی بجائے پرسن (شخص)کا لفظ شامل کیا جائے، مرد عورت سب ہراساں کرنے پر درخواست دینے

کے اہل ہوں، قانون میں جنسی کی بجائے عمومی ہراسیت کو شامل کیا جائے،کشمالہ طارق نے تجویز دی کہ انسداد ہراسیت محتسب کو ازخود نوٹس کا اختیار دیا جائے، کام کی جگہ پر کس بھی قسم کی ہراسیت قابل سزا جرم ہو، ضابطہ اخلاق لاگو نہ کرنے والے ادارے کے خلاف کارروائی کا اختیار ہو، انسداد ہراسیت کے لئے اداروں میں چھاپوں کا اختیار بھی ہو، معائنہ ٹیم موقع پر چھاپے مار کر جرمانے کرسکے،محتسب دوسرے شخص کو اختیارات دینے کا بھی اہل ہو۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…