اسلام آ با د (نیوز ڈیسک)نیب خیبر پختونخواہ نے ما لم جبہ سیر گا ہ کی لیز کے کیس میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کوطلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،تفصیلات کے مطا بق اعظم خان کو سابق چیف سیکرٹری کے پی کے طور پر طلب کیا جائے گا،اعظم خان کو 25 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ چئرمین نیب نے طلبی کے سمن کی منظوری
دے دی ہے۔ نیب ذ را ئع نے بتا یا ہے کہ مالم جبہ سیر گاہ کیس میں سابق ایڈشنل سیکریٹری کے پی کے خالد پرویز اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں، مالم جبہ ریزارٹ کے لئے 274 کنال اراضی غیر قانونی طریقے سے الاٹ کرنے کے الزام پرنیب انکوائری کررہا ہے، غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیر اعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کا نام بھی شامل ہے۔