منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کے بعد اور چین جانے سے پہلے وزیراعظم عمران خان کس ملک کا دورہ اگلے ہفتے کرنے جا رہے ہیں، اعلان کر دیا گیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے ملائیشیا کا دو روزہ دورہ کریں گے، دو نو ں مما لک کی قیا دت با ہمی تعلقات کو فرو غ دینے سمیت با ہمی دلچسپی کے ا مور پر تبا دلہ خیا ل کر ے گی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے ملائیشیا کا دو روزہ دورہ کریں گے انہیں اس دورے کی دعوت ملائیشیاکے وزیر اعظم مہاتیر محمدنے حالیہ دنوں میں دی تھی ،

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دو طرفہ ملاقات میں علاقائی و بین الااقومی مسائل کے علاوہ دونوں ملکوں میں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری لانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران وہ ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی امور زیر بحث آئیں گے جس میں پاکستان اور ملائیشیا کی تاجر کمیونٹی کو دونوں ملکوں کے مابین ویزہ فری انٹری سمیت پاکستانی تارکین وطن کی جیلوں سے رہائی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا.پاکستانی سفارت کار ملائیشیا کی وزارت خارجہ سے دورے کا ٹائم ٹیبل لے چکے ہیں، تمام انتظامات مکمل ہیں ،سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سننے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں جس پر پاکستانی کمیونٹی دورے پر ان کا پرتباک استقبال کرے گی،ترجمان پاکستانی کمیونٹی سید فواد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 15 سالوں سے کسی بھی پاکستانی وزیراعظم نے ملائیشیا کا دورہ نہیں کیا، سفارتی اور سیاسی حلقے کے مطابق دورہ بہت اہم ہوگا.پاکستانی سفارت کار ملائیشیا کی وزارت خارجہ سے دورے کا ٹائم ٹیبل لے چکے ہیں، تمام انتظامات مکمل ہیں ،سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سننے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں جس پر پاکستانی کمیونٹی دورے پر ان کا پرتباک استقبال کرے گی،

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…