ساہیوال(این این آئی) ایف آئی اے نے ساحبا بینک کے ماسٹر مائینڈ اشتہاری مجرم کاشف مشتاق کو گرفتار کر لیا۔اپریل2015میں ساحبا بینک کی ایک جعلی برانچ کھو ل کر دھوبی محلہ نزد بوہڑ والا چوک میں کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونے کے منصوبہ پر عمل پیرا چھ ملازمین اور جعلی آفیسر کام کر تے ہوئے ایف آئی اے نے چھا پہ مار کر گرفتار کر لئے تھے ۔ساحبا بینک کی اس جعلی برانچ
میں بجلی،گیس اور ٹیلی فون کے بلوں کی وصولیاں جاری تھیں کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر تین سال قبل گرفتار کر لیا تھا لیکن ماسٹر مائینڈ کاشف اشتیاق گرفتار نہیں وہ سکا تھا جسے گز شتہ رات ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ۔بینک کے متعلق پرنٹنگ کر نے والے ساہیوال ا ور لاہور کے دو پرنٹنگ پریسوں کے مالکان کو بھی گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے نے مزید تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔