ہر پاکستانی تیار رہے۔۔نومبر میں مہنگائی کا سونامی ، پٹرولیم اور گیس قیمتوں میں اضافے کیساتھ روزمرہ استعمال کی کون کون سی چیزیں مہنگی ہو جائینگی، ایسی خبر آگئی کہ جان کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائینگے

20  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہر پاکستانی تیار رہے نومبر کے مہینے سے ماہانہ خرچہ 50 فیصد تک بڑھ جائے گا ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے جڑی تمام چیزوں ، بچوں کے دودھ کے ڈبے ، چائے ، مکھن پنیر ، جام ، کوکنگ آئل ، صابن ، شیمپو اور گھر کے راشن کی تقریبا تمام چیزیں مہنگی ہو جائینگی ۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے سے ماہانہ خرچہ 50 فیصد تک بڑھ جائے گا ۔جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بین الاقوامی کرنسیز کے مقابلے میں پچھلے چند مہینے میں پاکستانی روپے میں ڈرامائی کمی واقع ہوئی ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے جڑی تمام چیزوں ، بچوں کے دودھ کے ڈبے ، چائے ، مکھن پنیر ، جام ، کوکنگ آئل ، صابن ، شیمپو اور گھر کے راشن کی تقریبا تمام چیزیں مہنگی ہو جائینگی ۔15 ہزار روپے کا آنے والا راشن اب کم از کم 20 سے 25 ہزار میں آیا کرے گا ۔ سی این جی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح 103 روپے فی کلو پر پہنچ چکی ہیں ۔ گورنمنٹ کی طرف سے پلاسٹک ، دودھ اور تقریبا تمام کھانے پینے کی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے جس وجہ سے ہر قسم کی اشیاء کی قیمتوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے ۔ 210 روپے کا مکھن اب 230 روپے کا ہو گیا ہے ۔ فریج کی قیمت میں 4سے 7ہزار تک ، موبائل فون کی قیمتوں میں 4 سو سے ایک ہزار روپے تک ، موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 6 ہزار روپے تک ، مائیکرو ویو اوون کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے تک ، ایل ای ڈی کی قیمتوں میں 25 سو روپے تک اضافہ ہو چکا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل نئی حکومت بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے جس سے کرایوں اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…