اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نیب کا کرپشن میں ملوث نامور سیاستدانوں کی گرفتاری کیلئے بڑا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ،کاؤنٹ ڈاؤن شروع،تین سابق وزرائے اعظم بھی لسٹ میں شامل

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نیب نے کرپشن میں ملوث نامور سیاستدانوں کی گرفتاری بارے بڑا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ نیب نے انتہائی اہم ثبوت حاصل ہونے کے بعد اگلے چند دنوں میں ان تیس قومی سیاستدانوں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے متوقع طور پر گرفتار کئے جانے والوں میں تین سابق وزرائے اعظم شامل ہیں جن میں دو کا تعلق پیپلزپارٹی سے بتایا جارہا ہے۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق نیب آئندہ ہونے والی بورڈ میٹنگ میں ان گرفتاریوں کے حوالے سے منظوری لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ نیب کے کرپشن کے خلاف اس بڑے آپریشن کی حتمی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور اس بلا امتیاز آپریشن کے دوران سندھ ٗ پنجاب ٗکے پی کے ور بلوچستان کے کئی بڑے سیاستدان زد میں آجائیں گے۔ نیب کی تحقیقات کے مطابق ان تیس سیاستدانوں کے خلاف پانچ کھرب روپے سے زائد کی کرپشن کے مختلف کیسوں کی تفتیش کی گئی۔ جس کے دوران نیب کے تفتیشی افسران نے ناقابل تردید شواہد حاصل کے ہیں۔ نیب حکام نے یہ تفصیلات چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو بتادی ہیں ۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تحقیقات کی روشنی میں بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ جبکہ مسلم لیگی رہنماء امیر مقام کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کا مقدمہ بھی حتمی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جبکہ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے اہم شواہد نیب نے حاصل کرلئے ہیں اور اسی طرح سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف آئی پی پیز سکینڈل کی تمام دستاویزات نیب نے حاصل کرلی ہیں اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز ناجائز اثاثہ جات کے کیس میں تحقیقات مکمل کی گئی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے دو سابق وزرائے اعظم بھی اس آپریشن کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔ جبکہ سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف پنجاب سپورٹس بورڈ میں بھاری کرپشن کے ثبوت نیب نے حاصل کرلئے ہیں۔

مزید برآں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔ بلوچستان کے سابق وزیر خزانہ خالد لانگھو کے خلاف سابق سیکرٹری مشتاق رئیسانی کے خلاف بھی نیب نے تمام ثبوت اکٹھے کرلئے ہیں اور ان کی دوبارہ گرفتاری کا امکان ہے۔ اس سے پہلے یہ دونوں ضمانت رہا ہوگئے تھے۔ سابق وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ کے خلاف بھی ناجائز اثاثوں سے متعلق نیب نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ سابق صوبائی وزیر

بلوچستان اسفند یار کاکڑ کے بارے میں بھی بتایا جارہا ہے کہ نیب نے کرپشن کے تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں ۔ سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر آغا سراج درانی بھی نیب کے اس آپریشن کی زد میں آنے والے ہیں اور ان پر بھی ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری ٗ سندھ کے سابق و زیر قانون ضیاء لانگڑ ٗ سابق وزیر مواصلات ارباب عالمگیر خان اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب عالمگیر کے خلاف بھی نیب نے اہم شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب کی اس کارروائی کی زد میں حکومتی صفوں میں موجود کچھ اہم شخصیات کی گرفتاری کا بھی قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے آن لائن نے مختلف سیاستدانوں سے رابطہ کرکے ان کا موقف لینے کی کوشش کی لیکن کسی بھی سیاستدان سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔ میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف بھی نیب نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…