اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک قطر تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا، قطر کے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے کے فیصلے پر جلد عمل درآمد کے خواہش مند ہیں، تفصیلات کے مطا بق جمعہ کو وزیر اعظم سے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان نے ملاقات کی،
ملاقات میں امیر قطر کی جانب سے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھا لنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے پر زور دیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر میں نوکری دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قطر زراعت، لائیو اسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے،وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ دونوں باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا جبکہ تجارت میں بھی اضافہ ہوگا،قطری وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے اور نئی قیادت کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے، خوشحالی اور ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا،خوشحالی اور ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک قطر تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا، قطر کے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے کے فیصلے پر جلد عمل درآمد کے خواہش مند ہیں، ملاقات میں امیر قطر کی جانب سے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھا لنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا