ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ہزاروں مرد و خواتین کانسٹیبلز کی بھرتیاں شروع، نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا،پہلے مرحلے میں مرد و خواتین کی 4 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) آئی جی پنجاب نے صوبے کے 18 اضلاع میں کانسٹیبلز کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پہلے مرحلے میں مرد و خواتین کی 4 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی۔لاہور میں چودہ سو سے زائد مرد و خواتین کو بطور کانسٹیبل بھرتی کیا جائے گا۔اٹک میں 287خوشاب میں 21میانوالی میں 113 ،بکھر میں 82, ملتان میں 170،

لودھراں میں 35 جبکہ وہاڑی میں 57 ،ڈی جی خان میں 153راجن پور میں 380،مظفرگڑھ میں 220, لیہ میں 117بہالپور میں 396 , رحیم یار خان میں 137،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 166 جھنگ میں 205 ،ساہیوال میں 114جبکہ چنیوٹ میں 67کانسٹیبل بھرتی ہوسکیں گے۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ایک وقوعہ کی دو ایف آئی آر کے اندراج پر پابندی عائد کردی ۔ دوہری ایف آئی آر پر پابندی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں لگائی گئی۔آئی جی پنجا ب کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ کراس ورشن کے لئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 181 کے تحت بیان قلمبند کیا جائے گا۔کراس ورشن کے مقدمے میں ایس ڈی پی او ہفتہ وار میٹنگ کرنے کا پابند ہو گا۔غفلت اور کوتاہی پر تفتیشی افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔لاہور:کراس ورشن کے مقدمات جلد نمٹانے کے لئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے مدد لی جائے۔علاوہ ازیں پنجاب میں 5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد معصوم ایڈیشنل ایس پی موبائلز لاہور کی خالی آسامی پر تعینات،محمد شریف چیف ٹریفک آفیسر ملتان ،شازیہ سرور ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز لاہور ،انوش مسعود چوہدری ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات اور ایڈیشنل ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ساجد حسین کھوکھر کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایتکی گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…