اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 8 لاکھ فوج ایک انچ زمین نہیں لے سکی، نہال ہاشمی نے کہا کہ اسلحہ صرف دکھانے کے لیے ہے، ایٹم بم اور ایف سولہ بھی صرف اور صرف دکھاوے کے لیے ہیں، نہال ہاشمی نے کہا کہ سیاسی جدوجہد ایک عظیم کام ہے، پاکستان ایک بڑا آئیڈیل ملک ہے اس ملک کو بچانا آپ کا اور ہمارا فرض ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے نہال ہاشمی کا ایک تقریب سے خطاب جاری کیا ، جس میں نہال ہاشمی نے کہا کہ ہمارے ملک کی فوج نے
ایک انچ زمین حاصل نہیں کی ہے مگر سیاسی جدوجہد سے قائداعظم محمد علی جناح نے پورے پاکستان کو تشکیل دے دیا، انہوں نے کہا کہ یاد رکھئے کا ایک انچ زمین کوئی مجھے لے کر دکھائے، ناممکن ہے لے ہی نہیں سکتے، بس دکھاوے کا ایٹم بم ہے دکھاوے کے ایف سولہ ہیں استعمال نہیں کر سکتے آپ، فیروز خان نون کی دور اندیشی نے 1954ء میں گوادر کو شناخت کیا اور گوادر کو اس نے حاصل کیا، نہال ہاشمی نے کہا کہ آج ہم جس سی پیک کی بات کرتے ہیں، اس سی پیک کا موجد فیروز خان نون تھا