مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر اور اہم رہنمانہال ہاشمی فوج کے بارے میں متنازعہ بیان پر پھر پھنس گئے، میں نے یہ بات کیوں کی تھی؟حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

19  اکتوبر‬‮  2018

کراچی (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے اپنے متنازعہ بیان سے مکر گئے۔نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی متنازعہ بات نہیں کی اور میرے بیان کو غلط انداز سے پیش کیا گیا‘میں مانتا ہوں کہ فوج ہماری فوج ہے اور ہمارے فخر کا باعث ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں نے ایف 16 اور ایٹم بم کی بات کسی اور تناظر میں کی تھی

لیکن اس کو سیاق و اسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے آج ایک بار پھر کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔نہال ہاشمی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر کوئی اور قابض بیٹھا ہوا ہے۔آپ کے وسائل سے کوئی اور عیش کر رہا ہے۔آج ملک میں دو طرح کے لوگوں کے درمیان جنگ جاری ہے ایک تو قائداعظم کے وہ بیٹے ہیں جو ملک کو آگے لے کر جانا چاتے ہیں اور ایک وہ جو اپنی باتوں ،احکامات اور ہتھیاروں سے پاکستان کے لوگوں کے سینے کو چھلنی کرنا چاہتے ہیں۔نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی 8لاکھ فوج نے ایک انچ زمین حاصل نہیں کی۔یہ صرف دکھانے کا ایٹم بم ہیں۔صرف دکھانے کے لیے ایف 16رکھا ہوا ہے اس کو استعمال نہیں کر سکتے۔نہال ہاشمی نے کہا اسلحہ بھی صرف دکھانے کے لیے رکھا ہوا ہے۔تاہم اس حوالے سے نہال ہاشمی کا وضاحتی بیان آ گیا ہے۔نہال ہاشمی نے ایک بار پھر سارا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا اور اپنے بیان سے مکر گئے۔انکا کہنا تھا کہ میں نے فوج کے خلاف بیان نہیں دیا اور میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔انکا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ فوج ہماری فوج ہے اور ہمارے فخر کا باعث ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں نے ایف 16 اور ایٹم بم کی بات کسی اور تناظر میں کی تھی لیکن اس کو سیاق و اسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…