اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پولی کلیک ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، اس دوران وفاقی وزیر صحت نے ہسپتال میں مریضوں سے ملے اور ان سے علاج معالجے کی دستیاب سہولتوں بارے دریافت کیا، انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو ادویات کی دستیابی بارے معلومات حاصل کیں
جمعہ کو دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈرگ انونٹری آن لائن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سسٹم سے ادویات کی شارٹج کا بروقت پتہ چل سکے گا اور ضروری ادویات کی بروقت فراہمی کی یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔مریضوں کے علاج کو یقینی بنانے کے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔مریضوں کی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کا بجٹ بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہماری حکومت وسائل انسانوں پر خرچ کرے گی جبکہ ہسپتالوں میں آن لائن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا ہیلتھ کارڈ دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا رہے ہیں جس سے پورے ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو صحت کی مفت اور بہترین سہولیات میسر سکیں گی۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پولی کلیک ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، اس دوران وفاقی وزیر صحت نے ہسپتال میں مریضوں سے ملے اور ان سے علاج معالجے کی دستیاب سہولتوں بارے دریافت کیا، انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو ادویات کی دستیابی بارے معلومات حاصل کیں