جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کیلئے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری،وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کیلئے 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری درکار ہو گی ٗپاکستان میں ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے ٗانرجی مارکیٹ آنے والے برسوں میں مزید وسعت اختیار کرے گی۔ وہ یہاں چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے وائس چیئرمین لیان وی لیانگ سے گفتگو کررہے تھے ۔

عمر ایوب خان نے بیلٹ اینڈ روڈ انرجی وزارتی کانفرنس میں مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ چین کی مثالی قیادت میں یہ کانفرنس علاقائی توانائی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے لیان وی لیانگ کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی توانائی کی ترجیحات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں بجلی کی تقسیم کے نظام میں 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری درکار ہے جبکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔ عمر ایوب خان نے لیان وی لیانگ کو پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی۔ لیان وی لیانگ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے اور اس کی انرجی مارکیٹ آنے والے برسوں میں مزید وسعت اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین توانائی کے شعبہ میں اصلاحات اور اسے وسعت دینے کیلئے پاکستان کی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین توانائی کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا باقاعدگی کے ساتھ جائزہ لے سکتے ہیں اور انہیں تیز رفتاری کے ساتھ اور بروقت مکمل کرنے کیلئے مشترکہ ترجیحات اور منصوبے تیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت خود کفالت کے حصول کیلئے پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کیئے پرعزم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…