بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

لاہور، اہم سرکاری ادارے کے دفتر میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی،آگ لگانے کے لئے کیا کچھ کیاگیا؟فرانزک ایجنسی کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات،5گرفتار

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پولیس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کے رجسٹرار آفس میں آگ پیٹرول چھڑک کر لگائی گئی تھی،پولیس نے واقعے میں ملوث پنجاب کوآپریٹو بینک کے صدر محمد ایوب سمیت 5افراد گرفتار کرلیا ہے جبکہ محکمہ کوآپریٹو کے سب رجسٹرار سیٹھ اقبال مفرور ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اگست کے مہینے میں لاہور میں پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز کے رجسٹرار آفس میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں فرنیچر اور ریکارڈ جل گیا تھا۔ رجسٹرار آفس میں آگ لگنے کے واقعے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔اس حوالے سے پولیس کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کے رجسٹرار آفس میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق فرانزک ایجنسی کو 270فنگر پرنٹ بھیجے گئے تھے جس میں سے آئی ٹی ماہر حافظ رضا کے فنگر پرنٹ نے معاملہ حل کیا۔ذرائع فرانزک ایجنسی نے بتایا کہ فرانزک ایجنسی کوبھیجی گئی ویڈیو میں آگ لگتے وقت کی ویڈیوغائب تھی اور آگ لگنے سے پہلے کمپیوٹر سے ہارڈ ڈسک بھی غائب کی گئیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق آگ پیٹرول چھڑک کرلگائی گئی جس پر مزید تفتیش جاری ہے تاہم پولیس نے واقعے میں ملوث پنجاب کوآپریٹو بینک کے صدر محمد ایوب سمیت 5افراد گرفتار کرلیا ہے جبکہ محکمہ کوآپریٹو کے سب رجسٹرار سیٹھ اقبال مفرور ہیں۔ پولیس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کے رجسٹرار آفس میں آگ پیٹرول چھڑک کر لگائی گئی تھی،پولیس نے واقعے میں ملوث پنجاب کوآپریٹو بینک کے صدر محمد ایوب سمیت 5افراد گرفتار کرلیا ہے جبکہ محکمہ کوآپریٹو کے سب رجسٹرار سیٹھ اقبال مفرور ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…