جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری،متعدد نفسیاتی حدیں بحال ، سرمایہ کار میدان میں آگئے، اربوں مارکیٹ میں لگادیئے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری جمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38000،83100،38200،38300اور38400کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید78ارب8 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت3.51فیصدزائدجبکہ79.63فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث جمعہ کوکاروبار کا آغازمنفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 37756پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے کیمیکل،توانائی سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس کی38468پوائنٹس سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے انخلاء کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 448.02پوائنٹس اضافہ سے38430.27پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے288کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،309کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں78ارب8 کروڑ65لاکھ51ہزار525روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر78کھرب40 ارب90 کروڑ93لاکھ44ہزار56روپے ہوگئی ۔جمعہ کومجموعی طور پر23کروڑ12لاکھ45ہزار710شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت78لاکھ44ہزار870 شیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت60.00روپے اضافے سے1780.00روپے اورانڈس موٹرزاینڈکوکے حصص کی قیمت58.28روپے اضافے سے1224.03روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت200روپے کمی سے7000.00روپے اورالغازی ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت16.24روپے کمی سے498.75روپے پر بند ہوئی ۔ جمعہ کو

لوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2کروڑ6لاکھ61ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت57پیسے اضافے سے16.22روپے اوراینگروپولیمرکی سرگرمیاں1کروڑ31لاکھ43ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.46روپے اضافے سے33.22روپے ہو گئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس151.70پوائنٹس اضافے سے18449.25پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس426.06 پوائنٹس اضافے سے65361.89پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس292.94پوائنٹس اضافے سے28422.71پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…