اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور، بونیر، سوات، شانگلہ اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس
کیے گئے، زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے، رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ بتائی ہے اور اس کی گہرائی 120 کلومیٹر تھی اور مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا۔