جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے ،ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آرہی ہے،ن لیگ نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں گیس قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام دشمن حکومت کا ایک اور عوام دشمن اقدام ہے ،عوام دشمن حکومت نے عوام پر مہنگائی کا آج ایک اور بم گرا یا ہے،عوام دشمن حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے عوام نے سکون کا سانس نہیں لیا۔ انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن حکومت کے گیس کو مزید مہنگا کرنے سے صنعتی ،

کاروباری اور تجارتی حلقوں میں روزگار کا قتلِ عام کیا ہے ،عوام دشمن حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پہ ڈال رہے ہیں ،حکومت کو اپنی 60 روزہ عوام دشمنی کا جواب 14 اکتوبر کو مل گیا۔ظلم بند نہ ہوا تو مہنگائی کی ستائی عوام سڑکوں پر ہو گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام دشمن حکومتی پالیسیوں نے کسان ، محنت کش اور مزدور کی زندگی اجیرن بنا دی،ڈاکو ڈاکو کا شور مچانے والی حکومت عوام کے گھروں میں ڈاکہ ڈال رہی ہے،60 دن سے عوام خارجہ ، داخلی ، معاشی ، سیاسی و انتظامی تباہی اور بربادی کے سونامی کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت کی ساٹھ روزہ مجموعی کارکردگی الزامات ، جھوٹ اور مہنگائی کی شرح کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیجانا ہے،60دن کی سونامی کا یہ عالم ہے تو مزید 40دن کے لئے عوام اپنے حفاظتی بند باندھ لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آرہی ہے۔جس دن عوام دشمن حکومت چور چور اور ڈاکو ڈاکو کا زیادہ شور مچائے اس دن غریب کے گھر بڑے ڈاکے کی تیاری ہوتی ہے ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے ،قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو پتھر کے زمانے میں دھکیل رہی ہے ،عوام سوئی گیس اور بجلی کے بھاری بل ادا نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا عوام اب لکڑیاں جلا کر اپنی ضرورت پوری کریں ؟ ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…