اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

آل شریف نے کرپشن کی اتنی گاجریں کھا رکھی ہیں کہ ۔۔۔! صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوھان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں جو غیر جمہوری رویہ اختیار کیا ہے اس کے بعد وہ کس منہ سے سابق دور میں ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرتے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی نے جس طرح ایوان کا تقدس پامال کیا اس سے عوام اور پارلیمنٹ کی نظریں شرم سے جھک گئی ہیں۔

انہوں نے کہا منگل کا روز پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب مسلم لیگ ن کے صوبائی اراکین نے غنڈہ گردی کی انتہا کردی، صوبائی اسمبلی کے اسپیکر پر حملہ کی کوشش کی، ڈپٹی سپیکر اور ایڈیشنل ڈپٹی سپیکر کو زخمی کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی اسپیکر کے مطابق فرنیچر کی توڑ پھوڑ کی گئی، مائیک توڑے گئے، مجموعی طور پر 9 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، اس واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی مگر حملے کی وجہ سے زیادہ نقصان جمہوری قدروں اور ایوان کے تقدس کو پہنچا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ یہ سب کچھ حمزہ شہباز کشمیری کی ہدایت پرہوا.میں حمزہ شہباز کشمیری سے اتنا ہی کہونگا کہ وہ گزشتہ 4 سال سے ووٹ کو عزت دینے کی قوالی کرتے رہے اور اب اسی ووٹ اور پارلیمنٹ کی بے توقیری کررہے ہیں۔ فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ مسلم لیگ ن یہ سب کچھ صرف اور صرف کرپشن کے خلاف تحقیقات سے بچنے کے لئے کررہی ہے مگر انہیں حساب دینا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دراصل آل شریف نے کرپشن کی اتنی گاجریں کھا رکھی ہیں کہ انکے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور اب جبکہ نیب نے ان کا علاج شروع کردیا ہے تو وہ چیخیں مار رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوھان نے سپیکر پنجاب اسمبلی پر حملہ کی کوشش پر مسلم لیگ (ن) پر شدید تنقید کی اور کہا کہ سپیکر ہماری عزت،مان اور شان ہیں ہم ان کا وقار پامال نہیں ہونے دیں گے کیونکہ وہ عوام کے ووٹوں سے سپیکر بنے ہیں،

ن لیگ والے منافقت کی سیاست کررہے ہیں یہ لوگ اپنی باری پر تو ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں مگر جب عوام کسی اور پر اعتماد کریں تو اس ووٹ کو رسوا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے گزشتہ دو دن سے غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ ہم نے انقلابی شاعر حبیب جالب کا وظیفہ بند کردیا، حقیقت یہ ہے کہ حبیب جالب کا وظیفہ انکی اور بیوہ کی وفات کے بعد ن لیگ کے دور حکومت میں حمزہ شہباز کشمیری کے کہنے پر بند ہوا تھا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر مرحوم شاعر کی صاحبزادی نے درخواست دی توخصوصی تعاون کے جزبے کے تحت ہم ان کا وظیفہ جاری کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…