اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف نظامی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقا ت میں ان سے گفتگو ہوئی جس میں مجھے ان سے کچھ اختلاف تھا۔ عمران خان نے مجھے کہا کہ کچھ وزرا کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں اور ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے خاص طور پر اسد عمر کے بارے میں۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اگر اسد عمر کا آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا اعلان کرنا ہےاس کو دیکھیں تو محسوس
ہوتا ہے کہ وہ کافی نروس اور جھینپے جھینپے تھے۔ اسد عمر پر لگتا ہے کہ پچھلے دو ماہ انہوں نے جو دیر کی ہے آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جانے کی اس سے پاکستان کو بہت نقصان ہے اور جس طرح پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی گئی تو اس حوالے سے وہ تنقید کی زد میں ہیں اور ان کو اپنی پارٹی کے اندر سے ٹف ٹائم مل رہا ہے ۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ میڈیا یہ فرض ہے کہ وہ غلط چیزوں کی نشاندہی کرے اور ان کی گرفت کرے ۔ اس پر یہ کہا جائے کہ یہ قومی مفاد میں نہیں میں اس سے متفق نہیں ہوں۔