اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چھوٹے قد کے افراد جن کو عموماََ ہمارے معاشرے میں تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کو مختلف توہین آمیز ناموں سے پکارا جاتا ہے ، یہ چھوٹے قد کے افراد آپ کو معاشرے میں کسی نے کسی جگہ ضرور نظر آتے ہیں ۔ عموماََ سرکس اور مزاحیہ فلموں ، سٹیج ڈراموں یا کسی تفریح گاہ میں ان چھوٹے قد کے افرا دکو آپ لوگوں ہنساتے اوران کا دل بہلاتے بھی دیکھتے ہیں مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا کے
امیر ترین افراد میں شمار ہونیوالے سعودی شہزادے ولید بن طلال جو کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے سوتیلے بھتیجے ہیں کی سعودی عرب کے مختلف صحرائی مقامات پر پر نجی تفریح گاہیں قائم ہیں اور ان تفریح گاہوں کی مالیت 100ملین ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے ۔ ولید بن طلال کی ان تفریح گاہوں میں آنیوالے مہمانوں کی تواضع اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ان کا دل بہلانے کیلئے چھوٹے قد کے افراد کو ملازم رکھا گیا ہے۔