اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شکار کیلئے آ نے والے عرب شہزاد ے اپنے ساتھ کیا قیمتی چیز لا کر فروخت کرتے رہے؟ ایسا انکشاف کر دیا گیا کہ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا ، حساس اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔ پاکستان میں آکر شکار کرنے والے عرب شہزادوں کا اسلحہ فروخت ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ حساس اداروں نے ان اطلاعات کے مطابق تحقیقات کا
آغاز شروع کر دیا ہے جن کے مطابق ماضی میں پاکستان آنے والے عرب شہزادے قوائد و ضوابط کیخلاف اپنے ساتھ قیمتی اور جدید اسلحہ بھی لاتے رہے ہیں ۔ جن کی مدد کیلئے ان کے پاکستانی دوست اور سہولت کار افراد سندھ اور بلوچستان میں بااثر اسلحہ ڈیلرز کے ذریعے فروخت کرتے رہے ہیں۔ پاکستان لائے جانے والے اسلحے میں شامل شارٹ گنز کے علاوہ جدید ترین رائفلز قابل ذکر ہیں ۔