اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پرویز الٰہی اسمبلی میں خواتین ممبران کو کیا کچھ کہتے رہے؟ حمزہ شہباز نے سنگین ترین الزام عائد کر دیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے اسمبلی میں خواتین کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے‘ سپیکر کا کام ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے‘ سپیکر پنجاب اسمبلی تھانیدار بنے ہوئے ہیں‘ عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لٹیرے ہیں‘ عمران خان نے پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنادیا۔ جمعہ کو پنجاب اسمبلی کے باہر

حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی خاطر ہم اسمبلیوں میں آئے۔ سپیکر کی سیٹ پر وہ شخص براجمان ہے جس نے مسلم لیگ (ن) کے 12 ووٹ چوری کئے رنگ روڈ کی الاٹمنٹ کو تبدیل کردیا گیا۔ سپیکر الیکشن میں ووٹ چوری ہوئے۔ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ ہائوسنگ میں گرفتار کرلیا۔ ہم نے اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن اسمبلی میں جمع کرائی۔ پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ میں پرویز مشرف کو دس بار صدر بنائوں گا پرویز الٰہی نے خواتین کے خلاف اسمبلی میں توہین آمیز الفاظ کو استعمال کیا میں نے جو داستان سنائی ہے وہ سپیکر کے ووٹ چوری ہونے سے لیکر اب تک کی ہی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی تھانیدار بنے ہوئے ہیں اسمبلی کی جعلی تصویر سپیکر نے میڈیا کو دی سپیکر کا کام ہوتا ہے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے جعلی سپیکر نے جعلی تصویر دی میں دعویٰ سے کہتا ہوں اخباروں میں جعلی تصویر چھاپی گئی ہے۔ میں اسد قیصر کے اقدام کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ پرویز الٰہی نے نواز شریف کا بھی وفادار بننے کی کوشش کی تھی اور پرویز مشرف کا بھی وفادار بننے کی کوشش کی تھی عمران خان نے خود ان کے بارے میں کہا تھا کہ یہ لٹیرے ہیں آج عمران خان نے پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنا دیا ہے۔ جعلی تصویر کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے جب تک سپیکر اپنی تھانیداری پر قائم ہیں میں اس ہائوس میں نہیں جائوں گا میں چاہتا تھا کہ بجٹ پر بحث کی جائے میں سپیکر صاحب کو میڈیا کے توسط سے بتانا چاہتا ہوں آپ اخلاقیات کا سبق سیکھ کر پھر اسمبلی میں آئیں۔ (ن غ/ ص ت)

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…