لاہور(آئی این پی ) پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں مسلم لیگ (ن)کے 6 ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی،پابندی کے حامل 6 ارکان کی تصاویراسمبلی سیکیورٹی اسٹاف کو جاری کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں دو روز کے وقفے کے بعدبجٹ سیشن میں (ن)لیگ کے رکن محمد اشرف رسول، محمد وحید، یاسین عامر، مرزا جاوید، زیب النسا اور طارق مسیح کے داخلے پر پابندی عائد
کر دی گئی ۔پابندی کے حامل 6 ارکان کی تصاویر بھی اسمبلی سیکیورٹی اسٹاف کو جاری کی گئی ہیں اور سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے مذکورہ 6 ارکان ایوان میں آنے نہ پائیں۔پنجاب کا رواں مالی سال کیلئے 20 کھرب 26 ارب 57 کروڑ روپے کا بجٹ پیش ۔یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو صوبائی وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم بخت نے رواں سال کا بجٹ پیش کیا تو اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔مشتعل اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر کی ڈائس کے قریب فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا۔